Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
علی رضا عابدی کے قتل میں گینگ وار ملوث نہیں بلکہ .... والد کا ایک اور انکشاف | زرائع نیوز

علی رضا عابدی کے قتل میں گینگ وار ملوث نہیں بلکہ …. والد کا ایک اور انکشاف

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کے والد نے سوالات کا نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے بیٹے کے قتل کی تفتیش پر سوالات اٹھا دیے۔

ڈان نیوز کے پروگرام زرا ہٹ کے میں گفتگو کرتے ہوئے اخلاق احمد عابدی کا کہنا تھا کہ ’’علی رضا عابدی کے قتل میں لیاری گینگ وار ملوث نہیں بلکہ یہ اجرتی قاتل تھے جو بلدیہ ٹاؤن کے پٹنی محلے کے رہائشی ہیں‘‘۔

انہوں نے اہم نقطے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی سمیت دیگر تفتیشی اداروں کو اپنی تفتیش کا رخ بہادرآباد اور پی آئی بی کی طرف بھی کرنا چاہیے اور معلوم کرنا چاہیے کہ علی رضا عابدی سے کس کس کو مسئلہ تھا۔

والد کے خیال میں علی رضا عابدی کے قاتلوں تعلق لندن یا کسی اور طرف سے جوڑںے والے اصل قاتل کو چھپا رہے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ اجرتی قاتلوں کو رقم دے کر کسی نے اپنا کام نکلوایا۔