لندن: ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران نے شوہر کی نویں برسی پر اہم اعلان کردیا جس کے بعد بہت اہم اور بڑے انکشافات کا امکان ہیں۔
شمائلہ عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اہ آج نو سال ہو گئے اپ کے بغیر ، اک کمرے کا گھر کینسر میں مبتلا دو بچوں کا ساتھ، اپنوں نے چھوڑا ساتھ‘‘۔
شمائلہ عمران نے اعلان کیا کہ وہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید پر گزرے لمحات پر ایک تحریر جلد منظر عام پر لائیں گیں جس میں خون ناحق کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات ہوں گے۔ ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ نے تمام لوگوں سے دعاؤں کی خصوصی درخواست بھی کی۔
اہ آج نو سال ہو گئے اپ کے بغیر 😭
اک کمرے کا گھر کینسر میں مبتلا دو بچوں کا ساتھ اپنوں نے چھوڑا ساتھ ،حقائق پہ مبنی انکشافات ڈاکٹر عمران فاروق شہید پر گزرے لمحات کی میری تحریر جلد منظر عام پر خون نا حق جس میں تہلکہ خیز انکشافات ہیں
دعاوں کی درخواست 🙏#شہیدانقلاب عمران فاروق pic.twitter.com/Iyloy3y23C— Mrs. Imran Farooq (@shumailasyeda) September 15, 2019
یاد رہے کہ شمائلہ عمران آجکل کسمپرسی کی زندگی بسر کررہی ہیں، وہ لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک کمرے کے فلیٹ میں مقیم ہیں اور گزشتہ دنوں انہیں کینسر کی بھی تشخیص ہوئی۔ مرض سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی اور جذباتی ٹویٹ بھی کیے۔
ایک برس قبل آٹھویں برسی پر بھی شمائلہ عمران نے خاموشی توڑتے ہوئے دل پسیج دینے والی ٹویٹ کی تھی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2007 میں لندن میں اُس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے گھر جارہے تھے، اُن کا کیس تاحال حل نہیں ہوسکا، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان میں گرفتار ملزمان کی حوالگی نہ ہونے کے باعث فی الحال کیس کی پیشرفت کو روک دیا ہے، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کے حساس اداروں نے خالد شمیم، معظم علی، محسن اور کاشف کو حراست میں لیا۔ کاشف دوران حراست طبیعت ناسازی یا کسی بھی وجہ سے انتقال کرچکا جبکہ بقیہ ملزمان اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام سے انکاری ہیں، تینوں ملزمان کو حراست کے کئی دنوں بعد ظاہر کیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے تحت برسی کے موقع پر تعزیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے کارکنان ڈاکٹر عمران فاروق کو خراج عقیدت بھی پیش کررہے ہیں۔