Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کانسٹیبل کا محبوبہ کے نام خط | زرائع نیوز

کانسٹیبل کا محبوبہ کے نام خط

تنخواہ سے پیاری محبوبہ

سلام محبت

امید ہے کہ تم 1861کے پولیس رولز کی طرح بلکل نہیں بدلی ہوگی۔ تمہاری جدائی میں میرا دل مال خانے میں پڑے اسلحہ کی طرح زنگ الود ہو گیا ہے ۔ تمہارے خیلات میرے دماغ کے تمام ناکے توڑتے ہوے دل میں گھس جاتے ہیں تمہیں پانے کی تمنا اس قدر شدید ہے جیسے ٹاپ ٹین مجرم اشتہاری گرفتار کرنے کی۔تمہاری نیلی آنکھیں اتنی خوبصورت ہیں جیسے ہماری پریڈ گراونڈ۔۔تمہاری باتیں ایسی من موہ لینے والی ہیں جیسے کسی خطرناک گرفتار شدہ ملزم کے اہم انکشافات۔تمہیں جلد ازجلد نکاح کی ہتھکریاں پہنا کر اپنے پیار کی حوالات میں قید کر نے کو مچلا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس دن تمہیں کوئ غلط فہمئ ہو گئ تھی کہ میں تم سے کوئ چھیڑ خانی کر راہا ہوں حالانکہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمہاری جامعہ تلاشی لینا چاہ رہا تھا ۔اگرچہ ناراض تو مجھے ہونا چاہئے کہ اگلے روز تم ایک مشکوک شخص کے ساتھ نظر آئ جس کے خلاف بعد ازاں مجھے ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائ کرنا پڑی۔

میں قانون کی پاسداری کرنے والا ہوں لیکن تمہاری جانب سے میری خطوط کا کم ہی جواب ملتا ہے اکثر سمنات محبت عدم تکمیل کی صورت میں واپس آجاتے ہیں تمہارا یہ طرز تغافل کار سرکار میں مداخلت کے مترادف ہے کیونکہ جس روز تمھارا خط نہیں ملتا میں یکسوئی کے ساتھ ناکہ بندی نہیں کر سکتا اور مجھے مجبور ہوکے رپٹ پیش بندی درج روزنامچہ کرنا پڑتی ہے

اب چونکہ وقت زیادہ ہو چکا ہے اور مجھے ناکہ بندی پر بھی جانا ہے لہذاہ محبت نامہ مرتب کرکے بدست ساتھی کنسٹیبل ارسال ہے موصول ہونے پر اطلاع دی جائےمیں روانہ ناکہ بندی کا ہوتا ہوں۔

فقط تمہارا اپنا کنسٹیبل