Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سانحہ قصبہ علیگڑھ کو 36 سال بیت گئے | زرائع نیوز

سانحہ قصبہ علیگڑھ کو 36 سال بیت گئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع قصبہ علیگڑھ میں ہونے والی قتل و غارت گری کو 36 برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

 14، دسمبر1986ء کو دہشت گردوں نے قصبہ و علیگڑھ کالونی پر مسلح حملہ کرکے گھنٹوں آتشی ہتھیاروں کا کھلے عام ستعمال کیا اور فائرنگ کرکے خواتین ، بچوں ، بزرگوں سمیت کئی افراد کا وحشیانہ قتل عام کیا۔

سفاک دہشت گردوں نے خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو زندہ جلایا ، گھروں کو آگ لگائی اور لوٹ مار کرکے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کئی برس گزر جانے کے باوجود اس سانحہ کے ذمہ داروں کو نہ تو سزا دی گئی اور نہ ہی انہیں کیفرکردار تک پہنچایا گیا ۔

ظلم و بربریت کا بازار گھنٹوں جاری رہا لیکن قانون نافذ کرنیو الے ادارے مظلوم عوام کی مدد کیلئے پہنچے اور شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔ ایم کیوایم وہ واحد جماعت نے جس نے سانحہ قصبہ علیگڑھ کی بربریت کو اجاگر کیا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال تعزیتی پروگرام کا انعقاد بھی کرتی اور ہر سال ہی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیگی اور انشاء اللہ حق پرستانہ جدوجہد اپنی منزل تک ضرور پہنچے گی ۔