کروڑوں‌ فونز پر واٹس ایپ سروس بند

پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والا معروف ترین موبائل اپیلیکیشن ’واٹس ایپ‘ آج سے کروڑوں موبائل فونز پر بند ہوگیا۔

وہ صارفین جو آئی فون آئی او ایس 7 یا اینڈرائیڈ 2.3.7 جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ آئندہ واٹس ایپ کی سروس استعمال نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ آئی او ایس 7 2014 جبکہ جنجر اینڈرائیڈ 2010 میں متعارف کرایا گیا تھا،  گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق 0.3 فیصد اینڈرائیڈ ڈیوائسز اب بھی جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب 50 کروڑ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سے 75 لاکھ فونز میں اب بھی جنجر بریڈ سسٹم پر موجود ہیں اور جب تک انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گا تب تک واٹس ایپ ان موبائل فونز میں نہیں چلے گا۔

اینڈرائیڈ کی طرح گوگل نے آئی فون ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا لیکن اندازے کے مطابق سارے iOS ڈیوائسز میں سے 7 فیصد میں iOS 12 سے پرانا سافٹ وئیر موجود ہے۔

علاوہ ازیں 0.1 فیصد پرانے آئی فونز، جیسے 5S میں بھی iOS 7 سسٹم موجود ہے لیکن یہ اعداد و شمار مصدقہ نہیں ہیں۔

آپریٹنگ سسٹم چیک کرنے کا طریقہ

اینڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین

اینڈرائیڈ صارفین سیٹنگز میں جاکر وہاں موجود About Phone کے آپشن پر کلک کریں تو سافٹ ویئر سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی۔

آئی او ایس

اسی طرح آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز پر کلک کریں گے تو انہیں جرنل کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو تو واٹس ایپ نے یکم فروری تک مہلت دے دی جبکہ ونڈوز اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین اس معاملے میں بدقسمت ہیں کیونکہ اُن کے آپریٹنگ سسٹم پر سروس 31 دسمبر کے بعد سے مکمل بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: