Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمارتوں‌ کو بستیوں کا انہدام آپریشن، آشیانے بچانے کے لیے شہریوں کی مزاحمت | زرائع نیوز

عمارتوں‌ کو بستیوں کا انہدام آپریشن، آشیانے بچانے کے لیے شہریوں کی مزاحمت

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرکلر ریلوے کی زمین پر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات گرانے کے لیے آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے ٹیم پر پھتراو کر دیا۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکلر ریلوے کی زمین خالی کرانے کے لئے ایک بار پھر ریلوے اور شہری انتظامیہ ایک بار پھر ایکشن میں آگئی۔گلشن اقبال گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلور اراضی پر غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لئے ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ پہنچی تو علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور ریلوے ٹیم پر پتھراؤ کردیا۔

مزاحمت کرنے پر پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین کو منشتر کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ریلوے ٹیم نے بھاری مشینری سے غیر قانونی تعمرات گرانا شروع کیں ۔

دوسری جانب ایس بی سی اے کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مخدوش عمارتوں کو گرانے کا کام شروع کردیا۔ آپریشن کے پہلے مر حلے میں کھارادر کے علاقے میں قائم عمارتوں میں پہلے دکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔