Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
تحریک انصاف نے کراچی کے اراکین کو 3 ارب 40 کروڑ‌ کا بجٹ‌ جاری |

تحریک انصاف نے کراچی کے اراکین کو 3 ارب 40 کروڑ‌ کا بجٹ‌ جاری

تحریک انصاف نے کراچی کے اراکین کو 3 ارب 40 کروڑ‌ کا بجٹ‌ جاری

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اعلان کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے اراکین کو کراچی ترقیاتی فنڈز جاری کردیے گئے۔

انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 3 ارب چار کروڑ روپے کا بجٹ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو جاری کردیا، اس رقم ے کراچی کے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب کراچی کے لوگ گلیوں، سڑکوں پر ترقیاتی کام ہوتے دیکھیں گے اور حکومت شہر کی تزئین و آرائش سمیت عوام کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات بھی بروئے کار لائے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاری ہونے والے فنڈز کی تحقیقات بھی کی جائیں گی تاکہ کوئی اُن کا غلط استعمال نہ کرسکے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے کاغذات جمع کرانے ہوں گے اور شفافیت کے لیے من پسند افراد کو ٹھیکے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد کراچی سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نہ صرف ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ وہ اپنے حلقوں سے بھی غائب ہیں، عوام کی جانب سے اُن کو آئینہ دکھانے کے لیے مختلف انداز سے احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے جس میں وہ رکن اسمبلی کا نام اور حلقہ لکھ کر درج کرتے ہیں کہ آپ نے اب تک کوئی کام نہیں کروایا جس پر ہم اہل محلہ آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔