92 آپریشن کے بارے میں عامر خان کا بڑا انکشاف
کراچی: ایم کیو ایم رہنما اور موجودہ سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ 92 کے آپریشن میں ہم ریاست کا حصہ تھے، ہمیں ایجنسی نے لانچ کیا۔
شہازیب خانزادہ کو دیا گیا انٹرویو اُس وقت کا ہے جب عامر خان نے مہاجر قومی موومنٹ حقیقی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی، عامر خان نے اعتراف کیا کہ فوجی آپریشن کے بعد ہمیں لایا گیا، ہم نے آپریشن کرنے والوں کی مدد کی، سیاسی خلا پر کرنے کے لیے ہمیں بیٹھایا گیا۔
جون 1992 کےآپریشن کےحوالےسے وہ سچ جس کوسُن کرآپ کواندازہ ہوگا کہ ملک وقوم کی محافظ فوج اوراُسکی ایجنسیاں کیسی کیسی گھناونی سازشیں کرتی ہیں اورملک کی سیاسی طاقت ایم کیو ایم اوراُس کےقائدالطاف حسین کوراستےسے ہٹانےکےلیے چندغداروں کوخریدکرکیسےخون کی ہولی کھیلتی ہیں#19JuneDarkestDay pic.twitter.com/YG4xEXhwRG
— Hashim Azam (@mhashimazam) June 19, 2020
یاد رہے کہ 19 جون 1992 کو اُس وقت کی حکومت مسلم لیگ ن کے پاس تھی جس نے سندھ میں 72 بڑی مچھلیوں کے نام پر آپریشن شروع کیا اور پھر اس کا رخ ڈرامائی انداز سے ایم کیو ایم کی طرف موڑا گیا، جناح پور کا نقشہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا جس کے بعد بریگیڈیئر امتیاز نے خود اعتراف کیا کہ وہ سب آپریشن کے لیے ایک ڈرامہ تھا۔