امریکی بلاگر اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے لیے کام کرنے کا دعویٰ کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے ملک سے نکالا گیا تو وہ امریکی دارالخلافہ واشنگٹن ڈی سی میں جا کر ایسا عذاب کھڑا کرے گی کہ کوئی اسے برداشت نہیں کر پائے گا۔ اس نے کہا کہ ایسے لوگ جنہوں نے زیادتی کی انہیں سامنے آنے چاہئے۔ پبلک نیوز کے پروگرام میزبان ضمیر حیدر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ یہ دھمکی ریاست کر دے رہی ہیں یا افراد کو جس پر واضح جواب نہ آیا۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرکے انہیں پندرہ روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی بصورت دیگر امریکی خاتون کو ملک بدر یعنی ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔