Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عامر خان کا سیاست چھوڑنے کا مشروط اعلان |

عامر خان کا سیاست چھوڑنے کا مشروط اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے عارضی مرکز بہادرآباد پر  کارکنان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں 22 ستمبر کو کراچی حقوق ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔

اس اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے تقریر کے دوران سیاست چھوڑنے کا مشروط اعلان بھی کیا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے 14 اراکین اسمبلی کے اراکین ہیں، ان سب کے نام اگر کسی نے بتا دیے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کیا کہا پڑھیں

ایم کیوایم پاکستان/جنرل ورکرز اجلاس
عامر خان،سینئر ڈپٹی کنوینر

بلدیاتی سسٹم ختم ہوتے ہی سب نے کراچی پیکج کے نام پر سر جوڑ لیے

ایم کیوایم پاکستان چار سال سے آواز اٹھارہی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں پاس اختیارات نہیں
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 140-Aکی پٹیشن تک بکگا رکھی ہے،اٹھاروی ترمیم پر سندھ کی متعصب حکومت عمل کرنے کو تیار نہیں ہے۔

میئر کے تمام اختیارات سندھ کی متعصب حکومت سے صلب کرلیے تھے، ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں نے ہرفورم پر سندھ کے شہری علاقوں کا مقدمہ پیش کیا
آج ایم کیوایم پاکستان کی بدولت ارباب اقتدار کراچی کے مسائل کے حل کاسوچ رہے۔

تحریک انصاف کی حکومت بھی شاید یہ سوچ رہئ تھی کہ بلدیاتی نمائندوں کے فارغ ہونےکےبعد کچھ کام کریں
کراچی کیلئے گیارہ سو ارب کے ارلان کے بعد بھی سندھ اور وفاقی حکومت ایک پیج پر نہیں ہے۔

کراچی ڈھائی ہزار ارب سے زائد وفاق اور تین سو ارب سے زائد سندھ کو کماکردیتا ہے، کراچی کے عوام کو کوئی صحیح گننے کو تیار نہیں

اہل کراچی کے پاس صوبے سوا اب کوئی اور آپشن نہیں ہے،صوبے کے بغیر اب گزارا ممکن نہیں

گیارہ سو ارب اگر سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے تو یہ بدعنوان حکومت گیارہ سو ارب ہی کھا جائے گی

کراچی کی تعمیر ورترقی مقامی لوگوں کو صحیح طرح سے گننے بغیر ممکن ہی نہیں

آج ہر جماعت کراچی کے حقوق کی علمبردار بن گئی
کراچی سے منتخب چودہ ارکان قومی اسمبلی کو کوئی جانتا ہی نہیں

ایم کیوایم پاکستان بائیس ستمبر کو حقوق کراچی کیلئے ایک بڑی ریلی نکالے گی

بائیس ستمبر کو شہر کراچی کے حقوق کیلئے بڑی تعداد میں باہر نکلیں گی

کریم آباد سے مزار قائد تک حقوق کراچی ریلی نکالی جائے گی

مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم ہے اور ہمیشہ رہے گی