Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سندھ کی تقسیم کو غداری کہنے والا ملک کا سب سے بڑا غدار ہے، خالد مقبول |

سندھ کی تقسیم کو غداری کہنے والا ملک کا سب سے بڑا غدار ہے، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنونینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبے کے مطالبے پر غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹنے والے پاکستان کے سب سے بڑے غدار ہیں، یہ لوگ سندھو دیش کے حامی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے عارضی مرکز بہادرآباد پر کارکنان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں 22 ستمبر کو کراچی حقوق ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور صوبے کے مطالبے پر غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹنے والوں کو سندھو دیش کا حامی اور پاکستان کا سب سے بڑا غدار قرار دیا۔

خالد مقبول نے اپنے خطاب میں اور کیا کہا پڑھیں

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،کنوینر ایم کیوایم پاکستان

صوبہ غداری ہے تو آئین میں بھٹوصاحب نے یہ آپشن کیوں ڈالا ، وفاق و ریاست بتائے کہ قانونی مطالبے بھی غداری ہونگے؟ پاکستان کی تقسیم کرنا غداری ہے، انیس سو ستر میں یہ غداری ہوچکی ہے، پاکستان توڑنے والوں پر آرٹیکل 6لگانے کے بجائے تحفہ میں پاکستان کی حکومت دی گئی۔

کیا اس ملک میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ٹوٹتے نہیں ؟
جو سندھ کی تقسیم کو غداری کہتا ہے وہ خود اب سے بڑا غدار ہے ، یہ سندھ کو صوبہ نہیں ملک سمجھتے ہیں،یہ سندھودیش کے ماننے والے ہیں
مہذب ملکوں میں آبادی بڑھنے کے ساتھ صوبے بھی بڑھتے ہیں ،

سندھو دیش کے خواب کو چکناچور کرنا وفاق و ریاست کی بھی ذمہ داری ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کی بائیس ستمبر کی ریلی کراچی کے حق حکمرانی کو تسلیم کرانے کیلئے ہے
آرٹیکل 140A پر قائم علی شاہ نے عمل اور مراد علی شاہ نے قبول نہیں کیا۔

کراچی کی خوشحالئ وامن سے براہ راست پاکستان کی خوشحالی وامن وابستہ ہے۔

ایم کیوایم پاکستان/جنرل ورکرز اجلاس

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،کنوینر ایم کیوایم پاکستان

حکومت میں جاکرہم نے جو مانگا اس وقت دیا جارہا ہے جب بلدیاتی قیادت موجود نہیں
کراچی کے اندر کراچی کے لوگوں کا اختیار ہونا چاہیے
پینتیس سال سے سندھ کے شہری علاقوں نے ایم کیوایم پاکستان پر اعتماد کیا ہے
پورے پاکستان میں سب سے شعور پڑھے لکھے لوگوں کو مینڈیٹ ایم کیوایم پاکستان کے پاس ہے
جب شہر کراچی چلتا ہے تو پورا ملک پلتا ہے
جب فنڈ آتا ہے تو یہ کھاتے ہیں جب زیادہ فنڈ آتا ہے تو یہ زیادہ کھاتے ہیں
کچھ لوگ کراچی کو صرف کریڈٹ کارڈ سمجھتے ہیں
یہ لوگ کراچی کو صحیح نہیں گنتے،کراچی سے صرف نوٹ گنتے ہیں
تین سال میں گیارہ سو ارب شہر کراچی میں لگانے والوں کو تین سال یہ شہر نوہزار ارب دےگا
ایم کیوایم پاکستان نے اتھاروی ترمیم میں آرٹیکل 140A ڈلوایا تھا