کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرک کے نجی اسکول میں اریبہ نامی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
کراچی:گلبرگ ہیپی پیلس گرامر اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر اریبہ نام کی لڑکی جاں بحق۔چھیپا ذرائع۔
اسکول مالک آصف کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تعطیل کے بعد ایس او پیز لے تحت اسکولز کھلے، بچوں نے ماسک لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سے اریبہ کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی۔
ساتھی طالبات کے مطابق اریبہ سیڑھیوں کے تیسرا اسٹیب سے نیچے سر کے بل گری اور پھر ہوش میں نہیں آئی۔
وزیرتعلیم سعید غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ساتھی طالب علموں کا موقف سامنے آیا یے کہ اریبہ کے گرنے کے کافی دیر کے بعد اسکول منتظین پہنچے، اگر اسے بروقت اسپتال پہنچا دیا جاتا تو جان بچ سکتی تھی۔