کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا
، عبدالرحمن بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت
رووف صدیقی,ڈاکٹر عبدالستار, علی حسن سمیت4 ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری
سانحہ بلدیہ کیس 5 سال سیشن کورٹ اور 3 سال اے ٹی سی کورٹ میں زیر سماعت رہا
انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
کیس میں 400 سے زائد عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے تھے
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 259افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
کے ٹی سی کے سابق انچارج حماد صدیقی اور عامر وسیم مفرور قرار، پہلے جاری ہونے والی جے آئی ٹی رپوٹس میں انیس قائم خانی سمیت دیگر کا تذکرہ تھا جن سے رقم کی لین دین کے حوالے سے تحقیق کی گئی تھی مگر عدالتی فیصلے میں ان ناموں کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔
دوسری جانب ملزمان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ فیصلے کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں۔