Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
سوشل میڈیا پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی نشاندہی ہوگئی، 49 صحافی اور ایکٹویسٹ زد میں |

سوشل میڈیا پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی نشاندہی ہوگئی، 49 صحافی اور ایکٹویسٹ زد میں

‏سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز کے خلاف سخت زبان کا استعمال، 49 افراد کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے 49 صحافیوں اور ایکٹویسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر سرگرم 49 اکاؤنٹس سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جن پر الزام تھا کہ وہ اکاؤنٹس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کررہے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی کے لیے استعمال کیے جارہے تھے، جن کے خلاف شکایات درج ہونے کے بعد تحقیقات کی گئیں اور پھر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں اسی قانون کے تحت سخت سزا بھی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مذکورہ اکاؤنٹس کے مالکان کو جلد طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔
مقدمہ رپورٹر عمر چیمہ، اعزاز سید، مرتضیٰ سولنگی، عمار مسعود، اسد طور، بلال فاروقی اور ڈان نیوز سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا
ایف آئی اےنےتحقیقات کےبعدثبوت جمع کرکےمقدمہ درج کرلیا، سوشل میڈیااکاؤنٹس کےذریعےسیکیورٹی فورسزکیخلاف زہرافشانی کی گئی تھی، ایف آئی اے کی جانب سےجلدایسےلوگوں کونوٹس جاری کیاجائےگا۔