Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کورکمانڈر کراچی کی لاش برآمد |

کورکمانڈر کراچی کی لاش برآمد

دو دریا کے قریب گاڑی سے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اور کورکمانڈر کراچی کی لاش برآمد

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کے قریب واقع ساحلی پٹی کے قریب کھڑی گاڑی سے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

درخشاں پولیس کو صبح کے وقت گاڑی اور اُس میں پڑی لاش کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تو ایس ایچ او کی سربراہی میں کمیٹی جائے وقوعہ پہنچی، تلاشی لینے کے بعد اہم دستاویزات سے مرحوم کی شناخت ممکن ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے شخص کا نام مظفر حسین عثمانی تھا جو پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ تھے۔ ابتدائی طور پر گاڑی میں پڑی لاش سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر پولیس نے موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا۔

پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو پی این ایش شفاع منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی جنرل مشرف دور میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف تھے۔ وہ پاک فوج کے ایک باصلاحیت افسر تھے جو کراچی کے کور کمانڈر اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہے۔