کراچی: سانحہ بلدیہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا یافتہ ہونے والے ملزمان نے انصاف کے لیے درخواستیں دائر کردیں۔
سانحہ بلدیہ کیس کے سزا یافتہ ملزمان نے سزاؤں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کردیں جس میں عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
سانحہ بلدیہ کیس کے سزا یافتہ ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے 22 ستمبر کو دی جانے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں۔
اپیلیں دائر کرنے والے ملزمان میں رحمان عرف بھولا زبیر عرف چریا شامل ہیں جنہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 264 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جب کہ دیگر چار ملزمان میں علی حسن، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد شامل ہیں، ان چاروں ملزمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔