Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپریم کورٹ‌ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرلی | زرائع نیوز

سپریم کورٹ‌ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ‌ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرلی۔

ذرائع نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں تین رکنی بینج نے سماعت کی، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جیو نیوز کے مطابق میر شکیل کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے کہ میر شکیل الرحمان کو الاٹ زمین سے قومی خزانےکو ایک دھیلےکا نقصان نہیں ہوا، موجودہ ریفرنس 4 لوگوں کے خلاف دائر ہوا، لیکن درخواست گزارکے علاوہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، میر شکیل الرحمان کو انکوائری کے وقت 12 مارچ کو گرفتار کیا گیا۔

جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق کوئی سوال کیا یا پھر تحقیق کی جس پر میر شکیل الرحمان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نہیں نیب نے ایک روپے کے نقصان کا سوال نہیں کیا، میرے مؤکل نے جو زمین خریدی اور اُس پر تعمیرات کیں وہ ایل ڈی اے کی منظوری کے بعد ہوئیں، ان تعمیرات پر کسی نے کبھی کوئی اعتراض نہیں اٹھایا مگر 34 سال بعد ایک شہری کی درخواست پر مؤکل کو گرفتار کیاگیا۔

سپریم کورٹ میں نیب کے وکیل نے ضمانت دینے کی کوئی مخالفت نہیں کی جس پر عدالت نے میر شکیل الرحمان کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔ یاد رہے کہ 3 نومبر کو سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی تاہم نیب پراسیکیوٹر نے دو رکنی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے ججز کی  تعداد بڑھانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے تین رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی تھی۔