Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شہری سندھ گرینڈ الائنس کو پہلی کامیابی مل گئی |

شہری سندھ گرینڈ الائنس کو پہلی کامیابی مل گئی

شہری سندھ گرینڈ الائنس، پہلے قدم پر بڑی کامیابی مل گئی

امریکا سے چلنے والی وائس آف کراچی نامی گروپ یا تنظیم ان دنوں مہاجر قیادت کا گرینڈ الائنس بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ایم کیو ایم کے سابق کنونئیر ندیم نصرت اس تنظیم کے چیئرمین جبکہ واسع جلیل جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔
یہ تنظیم گزشتہ کئی دنوں کافی زیادہ متحرک ہوئی اور اس نے سندھ حکومت کی کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو دیکھتے ہوئے ایک اتحاد بنانے کا اعلان کیا۔
ذرائع نمائندے کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں موجود نمائندوں اور کراچی کے ہرانے کارکنان سے بھی رابطے کیے گئے ہیں، اس حوالے سے آیندہ دسمبر کا ماہ بہت اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

https://twitter.com/WasayJalil/status/1327270714420948998?s=19
وائس آف کراچی نے تین روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرینڈ الائنس کے نام سے ڈیجیٹل مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز شام پانچ بجے سے ہوا۔
وائس آف کراچی کی جانب سے #شہری_سندھ_گرینڈ_الائنس ہیش ٹیگ دیا گیا جو کو استعمال کرتے ہوئے صارفین نے ٹویٹ کیے اور یہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پھر دوسرے اور تھوڑی دیر کے لیے پہلے نمبر پر پہنچا۔
جس سے یہ بات سامنے آئی کہ پہلے مرحلے میں ڈیجٹیل مہم کامیاب رہی۔

متنخب ٹویٹس

https://twitter.com/FarazWahab1/status/1327243083273154565?s=19