Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گلگت بلتستان انتخابات چوری کا الزام، نتائج کے خلاف دھرنا، بلاول بھٹو کا شرکت کا اعلان |

گلگت بلتستان انتخابات چوری کا الزام، نتائج کے خلاف دھرنا، بلاول بھٹو کا شرکت کا اعلان

گلگت بلتستان انتخابات چوری کا الزام، نتائج کے خلاف دھرنا، بلاول بھٹو کا شرکت کا اعلان

 

اسکردو: گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے 23 حلقوں کے انتخابی نتائج کو بلاول بھٹو نے مسترد کرتے ہوئے چوری کا الزام عائد کردیا۔

 گلگت بلتستان کے چوبیس میں سے 23 حلقوں میں گزشتہ روز پولنگ ہوئی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت 309 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان میں تحریک انصاف 9، آزاد امیدوار 7  اور پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی علاوہ ازیں مسلم لیگ ن 2 اور وحد المسلمین 1 نشست حاصل کرسکی۔

گلگت بلتستان میں کئی روز تک انتخابی مہم چلانے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کو چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عوامی دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا۔ اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارا الیکشن چوری کیا گیا، میں جلد عوامی دھرنے میں خود شرکت کروں گا‘۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے تحریک اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، ایم کیو ایم اور دو آزاد امیدواروں کی حمایت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیا جبکہ پی پی ، مسلم لیگ ن نے کسی سے کوئی اتحاد نہیں کیا۔صورت حال یہ تھی کہ مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان سے کوئی امیدوار نہیں ملا جبکہ 2015 میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح برتری حاصل کر کے اکیلے ہی حکومت بنائی تھی۔

اُدھر گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں حکومت نے انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ماضی کے مقابلے میں ٹرن آؤٹ بہت زیادہ رہا اور کسی بھی علاقے سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، کچھ امیدوار الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے الزامات عائد کررہے ہیں۔