بلدیاتی اداروں میں مشکوک احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیاں
آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے ہونے والی انکوائری میں وسیم سومروبری الذمہ قرار
تجزیاتی رپورٹ :سید محبوب احمدچشتی
بلدیہ شرقی سمیت دیگر بلدیاتی اداروں میں غیرمتاثرویژن کی عکاسی کرتے لوکل بورڈ کے بدترین فیصلوں نے افسران وملازمین کو شدیدذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے لیکن یہاں کچھ ایسے افسران بھی ہیں جہنوں نے انکوائریاں کمیٹوں کے سامنے پیش ہوکر مثال قائم کی ان میں ایک نام میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومر و کا بھی ہے جو مسلسل بحالی کی جانب گامزن ہیں ،آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے منعقدہ انکوائری میں وسیم سومرو کوبری الذمہ قرار دیا گیا ہے،بلدیہ شرقی میں تعینات میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو کو ،جنہیں گزشتہ دنوں معطل کیا گیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر آئوٹ ڈور اشتہارات دینے میں ملوث ہیں اس دوران ہونے والی انکوائری میں ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہ آسکے جبکہ وسیم مصطفی سومرو نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے دوران لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے دستاویزی ثبوت بھی فراہم کئے ہیں جس کے بعد انہیں مذکورہ الزامات سے کلیئر قرار دئیے جانے کے احکامات جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں دستاویزات سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کی اجازت میں قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے جبکہ کچھ معمولی نوعیت کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس کے بعد میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو بری الذمہ قرار دئیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایم سی ایسٹ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وسیم مصطفی سومرو کی تعیناتی کے دوران کئی بلدیاتی کاموں میں بہتری آئی اور انہوں نے ہمیشہ ملازمین کی فلاح کو ملحوظ خاطر رکھا جبکہ ادارے کی بہتری کیلئے انہوں نے کچھ ایسے اقدامات کئے جو انتہائی قابل تعریف ہیں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک ایسے افسر کو جنہوں نے ہمیشہ بلدیاتی امور میں قانونی تقاضوں کا خیال رکھا انہیں معطلی کا سامنا ہے امید ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ کی پوسٹ سنبھال لیں گے.بلدیاتی اداروں میںمشکوک احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیوں سے افسران وملازمین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اس صورتحال میں جب بلدیاتی اداورں میں مالی بحران پیدا کردیا گیاہے اس طرح کی غیرمتاثرکن ویژن کی عکاسی کرتے فیصلوں سے کسی کو کچھ نہیں ملنے والا ہے۔