خاتون کو ہراساں کرنے والے سابق پولیس اہلکار کا پرچہ کٹ گیا
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
کراچی: مفت خور ریٹائرڈ پولیس افسر کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج
مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا
ملیر اردو نگر کے قریب میرے کیبن سے ایک ریٹائرڈ پولیس افسر مفت میں پان سیگریٹ لیجاتا ہے، مدعی
پیسے مانگنے پر ریٹائرڈ پولیس افسر پولیس سے اٹھوانے کی دھمکی دیتا ہے، مدعی
آج شام بھی ریٹائرڈ پولیس افسر علی عباس نے سیگریٹ اور پان لئے جس پر میں نے پیسے مانگے، مدعی
رقم کا تقاضہ کرنے پر علی عباس مشتعل ہوگیا اور گالیاں بکنے اور دھمکی دینے لگا، مدعی نائلہ پروین
میرے ساتھ دست و گریباں ہوا اور میری عزت پر ہاتھ ڈالا، مدعی نائلہ پروین