Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
الطاف جسکانی کا قتل، مہاجر بستیوں پر حملے، ایم کیو ایم پاکستان کا شدید ردعمل |

الطاف جسکانی کا قتل، مہاجر بستیوں پر حملے، ایم کیو ایم پاکستان کا شدید ردعمل

الطاف جسکانی کا قتل، مہاجر بستیوں پر حملے
ایم کیو ایم پاکستان کا سندھی قوم پرستوں اور اتحادیوں کے رویے پر شدید ردعمل


کراچی: (رپورٹ: بیورو چیف): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کے قتل کے بعد ٹنڈوالہ یار میں مہاجر بستیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بالخصوص ٹنڈوالہ یار کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سندھی قوم پرستوں اور اتحادیوں کی جانب سے ٹنڈو الہ یار میں مہاجر بستیوں پر حملے، لوٹ مار، جلاو گھیراو ، اور بے گناہ عوام کو خوف و ہراس پھیلا کر زد کوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار میں مہاجروں کی زیرملکی بچی کچی املاک پر بھی قبضے کیے جارہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ذمہ داران اور عوام کے خلاف جھوٹے مقدمات بھی بنائے جارہے ہیں جو قابل افسوس ہیں۔ اجلاس میں ٹنڈوالہ یار کے عوام کو یقین دہانی کروائی گئی کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایم کیو ایم ایسے تمام عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مظلوموں کے لیے کھڑی رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ٹنڈوالہ یار میں اُن کا نماز جنازہ ادا کیا گیا اور پھر اگلے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، اس دوران مشتعل کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور الطاف جسکانی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ وضاحت نیوز کے مقامی نمائندے نے بتایا کہ قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نے گلیوں میں داخل ہوکر بھی لسانی نعرے اور نفرت آمیز جملے کسے تھے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔