تحریک لبیک کے نومنتخب امیر کی حکومت کو وارننگ
لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے نو منتخب امیر سعد رضوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت ان سے حال ہی میں کیے جانے والے معاہدے پر عمل نہیں کرے گی تو وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیں گے۔
سعد رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت کو فیض آباد میں کیے جانے والے 15 رکنی معاہدے پر عمل کرنا ہے، اگر اس پر عمل درآمد نہ ہوا تو لبیک اپنی اگلی پالیسی کے حوالے سے واضح کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ معاہدہ مجلس شوعی کے ساتھ تحریری صورت میں کیا تھا، اگر روگردانی کی گئی تو شوری کا اجلاس بلا کر فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے ٹی ایل پی قیادت کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت معاہدے پر عمل کرے گی۔