Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ملک بھر میں‌ تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، جنوری میں‌ کھلیں‌ گے |

ملک بھر میں‌ تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، جنوری میں‌ کھلیں‌ گے

ملک بھر میں‌ تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 26 نومبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے اور امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں تمام ہی صوبوں کے وزرا نے اپنی تجاویز پیش کیں اور کرونا کی صورت حال پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھرمیں تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے، تمام تعلیمی اداروں میں 24 دسمبتر تک چھٹیاں ہوں گی اور 11 جنوری کو ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ دسمبر میں جنتے بھی امتحانات ہوں گے ان کو ملتوی کیے جائیں گے، یونیورسٹی ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی حصہ ہاسٹلز میں قیام کرسکیں گی، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کررہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا، طلبہ ایک ماہ گھروں سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری ریکھیں گے، مارچ یا اپریل میں بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی ہے۔