مہاجروں اور ایم کیو ایم کے لڑکوں نے بہت سپورٹ کیا، شعیب اختر نے کراچی والوں کو بھی محسن قرار دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے حالیہ انٹرویو میں مہاجروں، کراچی اور ایم کیو ایم کے لڑکوں کی تعریف کی۔
سما نیوز کے رپورٹر شعیب جٹ کے ساتھ انٹرویو میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے کراچی میں 91، 92 کا وقت دیکھا، 1993 میں خود لیاقت آباد میں رہائش پذیر تھا، مہاجروں لڑکوں اور ایم کیو ایم والوں نے بہت مدد کی اُن کی وجہ سے ہی کرکٹ کھیلی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مہاجروں اور راولپنڈی والوں کی وجہ سے کرکٹ کے میدان میں آیا، کراچی کے لڑکے مجھے ہڑتالوں اور فائرنگ کے دوران یو بی ایل کمپلیکس لے جاتے تھے، انہوں نے ہر موقع پر ساتھ دیا اور کھڑے بھی ہوئے، بس ایک بات بولی ہوئی تھی کہ پنجاب نہ بولنا۔
شعیب اختر نے مزید کیا کہا انٹرویو میں سنیں۔