عروہ حسین اور فرحان کی راہیں جدا، والد نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کی شوبز جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے حوالے سے خبریں گرم تھیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ معاملہ دو روز تک زیر بحث رہا اور صارفین نے اپنے اپنے انداز سے اس بات کو پیش کیا تاہم دونوں عروہ اور فرحان نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔
تاہم اب اداکارہ عروہ حسین کےو الد نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
روہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
رپورٹ میں اداکارہ کے والد کے کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ مخدوم چوہدری نے بیٹی کی طلاق کا معاملہ عدالت میں چلنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں، دونوں اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ جلد منائیں گے۔