Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرونا ٹیسٹ، سندھ کے سرکاری اسپتال‌ کی کارکردگی صفر، شہری پریشان | زرائع نیوز

کرونا ٹیسٹ، سندھ کے سرکاری اسپتال‌ کی کارکردگی صفر، شہری پریشان

کرونا ٹیسٹ، سرکاری اداروں‌ کی کارکردگی صفر، شہری پریشان

کراچی: گلشن حدید فیز 2 میں واقع 56 سالہ شہری نے بے نظیر بھٹو ڈسپینسری (انڈس اسپتال) سے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کئی روز قبل کروایا مگر انہیں تاحال رپورٹ نہ مل سکی۔

انس خالد نامی نوجوان نے بتایا کہ اُن کے والد طفیل احمد کی عمر 59 سال ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا اور پھر اُن کی طبیعت خراب ہوگئی۔ نوجوان نے بتایا کہ اُن کو تاحال رپورٹ نہیں مل سکی اور جب ڈسپنسری کال کی گئی تو انہوں نے انڈس اسپتال سے رابطہ کرنے کا کہا۔ انڈس اسپتال رابطہ کرنے پر انہوں نے ایم آئی نمبر مانگا جو کہ ڈسپینسری کی جانب سے نہیں دیا گیا اور بس انہوں نے شناختی کارڈ نمبر ہی دیا۔

نوجوان کے مطابق اُن کے والد گزشتہ 5 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور اب انہیں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، والد کی حالت بتانے کے باوجود بھی اسپتال انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کررہی۔

مریض کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ذرائع نیوز سے بذریعہ ای میل رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ای میل zaraye.news@gmail.com