Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ضیا الحق ایم کیو ایم کے مخالف تھے، رئیسہ موہانی کی ملاقات کا احوال |

ضیا الحق ایم کیو ایم کے مخالف تھے، رئیسہ موہانی کی ملاقات کا احوال

ضیا الحق ایم کیو ایم کے مخالف تھے، رئیسہ موہانی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا احوال

ان دنوں سوشل میڈیا پر متحرک خاتون ایکٹویسٹ گُل بخاری کا ایک ٹویٹ زیر بحث ہیں جس میں انہوں نے جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کے انٹرویو کی ویڈیو ٹوئٹ کی۔
یہ ویڈیو سلیم صافی کو 13 اپریل 2015 کو دیے گئے انٹرویو کی ہے جس میں مرزا اسلم بیگ کو یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’1983 میں ایم آر ڈی تحریک چلی تو ایک موقع پر سندھ میں تشویشناک صورت حال پیدا ہوئی تو جنرل ضیا صاحب، آپ یہ سمجھیں کہ بس اب فیصلہ ہوگیا ہے جنرل ضیا کو ہٹانا ہے‘۔
’جنرل ضیا نے ڈی جی ایم آئی (ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس) سے پوچھا کہ زرا بتاؤ تو سہی کہ واقعی کیا فیصلہ ہوا ہے؟ اُس کے بعد انہوں نے اس تنظیم کو بنایا‘۔ سلیم صافی نے دہرایا کہ جنرل (ر) ضیا الحق نے ایم کیو ایم کو بنایا تو مرزا اسلم بیگ نے ہاں کہہ کر کہا کہ ’ظاہر ہے اُن کے پاس اپنی انٹیلی جنس ہوتی ہے، آئی ایس آئی ہوتی ہے، ایم آئی ہوتی ہے، اپنے اثر و رسوخ ہوتے ہیں، مشرف نے بھی ایم کیو ایم کو کھل کر سپورٹ کیا‘۔

https://twitter.com/GulBukhari/status/1331887230630113280?s=20
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پر پہلے بھی یہ الزامات عائد ہوتے رہی ہیں کہ انہیں جنرل ضیا الحق نے سیاسی جماعت بنایا۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور ہنماؤں کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔
البتہ معروف شاعر مولانا حسرت موہانی کی بھتیجی رئیسہ موہانی جنہوں نے پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا انہوں نےایکسپریس اخبار کے نمائندے رضوان طاہر مبین کو ایک برس قبل دیے گئے انٹرویو میں اس امکان کو یکسر مسترد کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ضیا الحق سے ملاقات کر کے میں نے ایم کیو ایم کے مثبت ہونے کا یقین دلایا۔
اس حوالے سے رئیسہ موہانی کی صاحبزادی رمیسہ موہانی کا کہنا تھا کہ ’امی دراصل حسرت موہانی ٹرسٹ کے ایک وفد کے ساتھ جنرل ضیا سے ملی تھیں اور پھر ایم کیو ایم کے حوالے سے بھی ملاقات ہوئی کیونکہ اُن دنوں ضیا الحق سیاسی جماعتوں سے مل رہے تھے لیکن انہوں نے ایم کیو ایم اُس وقت کی مہاجر قومی موومنٹ کو نظر انداز کیا تھا‘۔
انہوں نے بتایا کہ امی ایم کیو ایم کی جنرل ضیا کے بنانے کے خیال کے سخت خلاف ہیں، امی، اشتیاق اظہر اور دیگر نے پھر ضیا الحق سے ملاقات کر کے ایم کیو ایم کے مثبت ہونے کا یقین دلایا جس پر ضیا نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم کے بارے میں منفی خبریں ملتی ہیں، جس پر رئیسہ موہانی نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والے انہیں دیکھ رہے ہیں، یہ جواب سُن کر ضیا الحق نے کہا کہ آپ کہتی ہے تو پھر مان لیتے ہیں۔
اس انٹرویو میں رئیسہ موہانی نے مہاجر رابطہ کونسل کے حوالے سے بھی بات کی جبکہ نائن زیرو اور عظیم احمد طارق کے قتل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ایکسپریس میگزین میں شائع ہونے والا انٹرویو

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106014762&Issue=NP_KHI&Date=20190101

رومیسا موہانی نے گل بخاری کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک بار پھر یادہانی کروائی۔