موبائل فون پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فون پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
ایک روز قبل وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ کمیٹی نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے موبائل فونز پر عائد چار فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی۔
علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد کے لیے آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے 21 کروڑ 93 لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔ یہ رقم ڈبلیو ایچ او کی جانے سے موصول ہونے والی رقم تیس کروڑ 54 لاکھ روپے میں سے دی گئی ہے۔