Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گھر آکر بچی کو مدرسہ پڑھانے والا وحشی قاری اور مزہبی جماعت کا ذمہ دار گرفتار |

گھر آکر بچی کو مدرسہ پڑھانے والا وحشی قاری اور مزہبی جماعت کا ذمہ دار گرفتار

مذہبی جماعت کا یونٹ انچارج کمسن بچی سے زیادتی کرتے ہوئے گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گلشن اقبال سے قاری کو گرفتار کیا جو گھر آکر تیرہ سالہ بچی کو پڑھاتا اور اس سے نازیبا حرکات کر کے اہل خانہ کو تصاویر دکھا کر بلیک میل کرتا تھا۔
ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو اس بات کی تصدیق کی کہ انکی ٹیم نے جمعے کے روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کی اور عبدل قدیم نامی ملزم جو قاری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کالعدم مذہبی جماعت کے علاقائی یونٹ کا صدر بھی ہے۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو کہتے ہیں “قاری صاحب” تیرہ سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتے تھے اور بچی کی غیر اخلاقی تصاویریں بھی لے لیتے تھے اور اب ان تصاویریں کے ذریعے متاثرہ بچی کے اہلخانہ کو بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کررہے تھے،پیسے نا دینے کی صورت میں بچی کی تصاویریں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

خیر بھلا ہو ایف آئی اے والوں کا جہنوں نے تیرہ سالہ بچی کی ماں کی شکایت پر بروقت کارروائی کرکے نام نہاد ” قاری صاحب ” کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش بھی شروع کردی ہے۔