خیرپور: زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، ایف آئی درج
خیرپور: پیر جو گوٹھ میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانی والی سات سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج قتل کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، قتل کی شبے میں تین افرد گرفتار کئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل خیرپور سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForMominaLarik کے نام سے ہیش ٹیگ چلایا گیا جس میں صارفین نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈ کے بعد حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو تحقیقات سمیت واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
خیرپور: پیر جو گوٹھ میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانی والی سات سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج
قتل کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا .قتل کی شبے میں تین افرد گرفتار کئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے#JusticeForMonicaLarik pic.twitter.com/rxHrDIyZqh— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) January 12, 2021