Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میں‌ شراب پیتا ہوں، کئی گرل فینڈز ہیں، حریم شاہ نے مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو لیک |

میں‌ شراب پیتا ہوں، کئی گرل فینڈز ہیں، حریم شاہ نے مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو لیک

میں‌ شراب پیتا ہوں، کئی گرل فینڈز ہیں، حریم شاہ نے مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو لیک

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اور بااثر ٹک ٹاکر کا ایک روز پہلے سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچا ہورہا ہے کیونکہ انہوں نے اس بات مفتی عبدالقوی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مولانا کو تھپڑ مارتے نظر آرہی ہیں۔

مفتی قوی نے تھپڑ کھانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں تھا اسی دوران کمرے میں حریم شاہ سمیت دو خواتین آئیں، دوسری کو میں نہیں جانتا مگر حریم شاہ کو جانتا ہوں، وہ کمرے میں آئے اور معلوم نہیں کیوں منہ پر تھپڑ مار کر چلی گئی۔

دوسری جانب حریم شاہ نے بھی تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں۔ ابھی اس کلپ کا چرچا کم نہیں ہوا تھا کہ مولانا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس میں مفتی عبدالقوی شراب پینے اور لڑکیوں سے دوستی کرنے سے متعلق خود اعتراف کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ انہیں فرانس کی شراب سب سے زیادہ پسند ہے، وہ شراب اس لیے پیتے ہیں کہ دل کے مرض کے لیے ڈاکٹر نے اُسے مفید قرار دیا، عبدالقوی نے اس ویڈیو میں شرابوں کی اقسام کے حوالے سے بھی بتایا جبکہ انہیں یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ اُن کی کئی گرل فرینڈز ہیں جو مولانا سے قربت کی خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ مولانا کی اس سے قبل بھی کئی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جبکہ حریم شاہ بھی وقتاً فوقتاً اہم شخصیات کی ویڈیوز سامنے لاتی رہتی ہیں، اس سے قبل انہوں نے شیخ رشید کے کچھ کلپ شیئر کیے گئے، یہ اُس وقت ہوا تھا جب شیخ رشید کو داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

https://twitter.com/ZarayeNews/status/1351185085584781314?s=20