Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عزیر بلوچ کے خلاف ایک اور کیس کی سماعت |

عزیر بلوچ کے خلاف ایک اور کیس کی سماعت

عزیر بلوچ کے خلاف ایک اور کیس کی سماعت

کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف دائر غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت ہوئی، جسے یکم فروری کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

نمائندہ ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش نہیں کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی آمد اور سیکیورٹی کے باعث عزیر بلوچ کو پیش نہیں کیا گیا کیونکہ شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے بغیر کی سماعت کو ملتوی کیا مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس 2005 سے درج ہواتھا، لیاری گینگ وار کے خلاف مزید کیسوں کا فیصلہ چند روز میں ہونے کا امکان ہے۔

عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات ماڈل کورٹ جنوبی کو منتقل کردئے گئے ہیں، دونوں قتل کے مقدمات چاکیواڑہ اور کلاکوٹ میں درج ہوئے تھے۔ عزیر بلوچ کے وکلا کا کہنا تھا کہ ماڈل کورٹ نے تین سماعتوں میں عزیر بلوچ کیسز کا سنانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عزیر بلوچ کو پانچ مقدمات میں استغاثہ کی جانب سے شواہد فراہم نہ کرنے کی وجہ سے بری کیا گیا ہے۔