کراچی، ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت، تاجر جاں بحق
کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے مزاحمت کے دوران ایک تاجر جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائٹ ہاؤس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دانش نامی تاجر سے ملزمان 15 لاکھ روپے چھین کے فرار ہوگئے جس کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے تاجر کو ہلاک کردیا ۔
اس ضمن مین پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد دانش کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ مقتول محمد دانش چپل اسٹور کا مالک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹ میں گولی لگنے سے چپل اسٹور کا مالک موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے جو کہ گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کا رہائش پذیر تھا ۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 3 ملزمان دانش چپل اسٹور میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تاہم مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔