رانا آصف انتقال کرگئے
کراچی پریس کلب کے رکن رانا آصف مختصر علالت کے باعث پیر کی شب وفات پا گئے- ان کی عمر 66 برس تھی- وہ کچھ عرصے سے سینے کے انفیکشن میں مبتلا تھے- انہوں نے پس ماندگان میں بیوہ، دو صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں سوگوار چھوڑی ہیں- ان کی نماز جنازہ (آج)بروز منگل 26 جنوری 2021 بعد نماز عصر جامع مسجد قوسین ماڈل کالونی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں عمل میں آئے گی- رانا آصف کا شمار کراچی کے مشاق صحافیوں میں ہوتا تھا، اپنے 35 سالہ صحافتی کیرئیر میں وہ مختلف قومی اخبارات سے وابستہ رہے-کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی اور صدر فاضل جمیلی نے آصف رانا کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔