خود کو خفیہ ادارے کا بریگیڈییئر بتانے والا لاہوری گروپ کراچی میں قبضے کرنے لگا
کراچی: شہر قائد میں سرکاری و رہائشی پلاٹوں لاۃور کینٹ سے بیٹھ کر قبضہ کرنے والے گروہ کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹر کے مطابق لاہوری گروپ کی سربراہی کرنے والا خود کو مبینہ طور پرآئی ایس آئی کا بریگیڈیر ظاہر کرتا ہے اور جب یہ کراچی آتا ہے تو سرکاری مہمان خانوں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں مین قیام کرتا ہے، سرکاری مہمان خانوں میں قیام و طعام کا بندو بست سرکار میں موجود کالی بھیڑیں کرواتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس گروہ کا کام زمینوں پر قبضےمیں روکاوٹ بننے والے سرکاری افسران کو دھمکانا اور اپنے کام نکلوانا ہے، یہ گروپ کبھی حساس ادارے کا نام لیکر تو کبھی سی ایس آفیسر بن کر تو کبھی ڈائیریکٹر پیمرا بنکر سرکاری و پولیس افسران اور میڈیا ہاوسیسز کو کال کرتا ہے، لاہوری گروپ کے سربراہ مبینہ بریگیڈیر نے کراچی مین اپنے کئی فرنٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاھوری گروپ کے کارندے کبھی اپنا نام میر علی مرزا بتلاتے ہیں تو کبھی حسین مزار اور کبھی طارق مرزا، یہ کارندے موقع دیکھ کر اپنا تعارف کبھی سیاسی کرواتے ہیں تو کبھی سماجی ورکر کے روپ میں لوٹا ماری کرتے ہیں، گروہ کا سرغنہ اپنا نام کبھی بریگیڈئیر اسد حمید بتلاتا ہے کبھی اسد تو کبھی چوہدری اسد حمید اورکبھی اسد یجیی بتاتا ہے، کراچی میں قبضہ کی جانے والی سرکاری اراضی کا مجموعی رقبہ اکتالیس ہزار ایکڑ ہے ۔
شہر میں قبضہ کی گئی سرکاری اراضی میں سے کسی سو ایکڑ اراضی اسی لاھوری گروپ نے قبضہ کی ہیں، اینٹی انکروچمنٹ سیل نے اس قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم اس گروہ کے نچلے کارندے ہی نامزد و گرفتار ہوئے، یہ مقدمہ گذشتہ ماہ درج کیا گیا ، جس کے بعد لاھوری گروپ نے آپنے آپ کو لاھور تک ہی محدود کرلیا۔
قبضہ گروپ کے لاھور تک محدود ہوجانے کے بعد کراچی وہ کئی بلڈرز اور چھوٹے قبضہ گروپ پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ یہ گروپ کئی بلڈرز سے سرکاری اداروں کے کام نکلوانے کے عوض لاکھوں روپے ہٹورے ہوئے ہے، جبکہ اس لاھوری گروپ کے کارندے سادہ لوح افراد کو سی ایم کوٹے کی پلاٹ فائیلیں دیلوانے کے عوض بھی بھاری رقوم وصول کرچکے ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔