Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گلستان جوہر کا شہری پولیس کے عدم تعاون سے پریشان |

گلستان جوہر کا شہری پولیس کے عدم تعاون سے پریشان

گلستان جوہر کا شہری پولیس کے عدم تعاون سے پریشان

کراچی: گلستان جوہر کے رہائشی پولیس کے عدم تعاون سے پریشان، عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے۔

تھانہ گلستان جوھر کی حدود سے شہری شاہ نواز حسن ولد ممتاز حسن کے گھر سے 18 تولہ سونازیورات و 8 لاکھ کے پرائزبانڈ چوری ہوئے جس کے بعد وہ مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے پہنچا مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

شہری نے مقدمہ اندراج کے لیے تواتر کے ساتھ چکر لگائے مگر اُسے ناکام کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے واضح احکامات ھیں اگر کوئی بھی شہری قابل دست اندازی پولیس جرم کی شکایت کرتا ھے تو اسکا فوری مقدمہ درج کیا جائے جسے ایس ایچ او گلستان جوہر نے ھوا میں اڑا دیا۔ آخر شہری کب تک 22/اے اور 22/ بی کے عدالتوں میں دھکے کھاتے رہیں گے؟ پولیس کب تک اپنے فرائض نبھانے سے غافل رھے گی؟

متاثرہ شہری نے مورخہ 22 جنوری کو تھانہ گلستان جوہر میں اپنی درخواست جمع کرائی تھی تاحال کوئی پیش رفت نہیں ھوئی، شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر میرے الزامات غلط ثبت ہوں تو قانون کے مطابق سزا دی جائے، آخر کیوں پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ گلستان جوہر کے شہریوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک وہ سوشل میڈیا کا سہارا لیں اور افسران کے نوٹس لینے پر ھی ایس ایچ اوز نے کام کرنا ھے تو انہیں لگانے کیا مقصد ھے جو عوام کے مفادات کا تحفظ نہ کرسکیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔