Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ضلع ملیر کی زمینوں‌ پر قبضے، پولیس اہلکار ملوث نکلے، سنسنی خیز انکشاف | زرائع نیوز

ضلع ملیر کی زمینوں‌ پر قبضے، پولیس اہلکار ملوث نکلے، سنسنی خیز انکشاف

ضلع ملیر میں پولیس اہلکار ہی سرکاری اراضی پر قبضے میں ملوث نکلے

کراچی کے ضلع ملیر میں شرافی گوٹھ تھانے میں غیرقانونی قانون تعمیرات میں ملوث اہلکاروں اور لینڈ مافیا کے سرغنہ کے خلاف اہلے محلہ نے درخواست جمع کرادی۔ اس سے قبل بھی لینڈ مافیا کے سرغنہ کے خلاف زمینوں پر قبضوں کے حوالے سے متعدد مقدمہ درج ہوچکے ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق پولیس اہلکار، عادل، یاسر اور معظم لینڈ مافیا کے سرغنہ انور کے ساتھ مل کر ملیر ندی بند مرتضیٰ چورنگی شارع الطاف کے قریب مانسہرہ کالونی ایف ایریا جاننے والی کچی سڑک پر ندی کے حفاظتی بند کو کاٹ کر غیر قانونی طور پر تعمیر کر رہے ہیں۔ اہلیان مانسہرہ کالونی نے ملوث پولیس اہلکار اور سرغنہ کے خلاف قانونی کارروائی اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے زمہ داری افسران سے اپیل کردی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔