فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے رابطے بحال، دوریاں ختم، چوبیس گھنٹوں میں اہم اعلان کی توقع

فاروق ستار کی بہادرآباد مرکز آمد،دوریاں ختم، چوبیس گھنٹے اہم


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے لگی۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے درمیان ملاقاتیں جاری تھیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں سے تین لوگ فاروق ستار کی واپسی کے خواہش مند ہیں، انہیں ایسا لگتا ہے کہ فاروق ستار کی واپسی سے ایم کیو ایم سیاسی طور پر دوبارہ مضبوط ہوسکتی ہے۔
فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان جو بات چیت جاری تھی، اسے دو، تین روز قبل اُس وقت حتمی کیا گیا، جب ڈاکٹر فاروق ستار مرکز بہادرآباد پہنچے جہاں اُن کا سینئر ڈپٹی کنونئیر عامر خان نے استقبال کیا۔
اس ملاقات میں واپسی کی صورت میں ملنے والا عہدہ، فاروق ستار کے قریبی لوگوں کی پوزیشنز اور او آر سی کے مطالبات پر عمل درآمد و دیگر اہم تنظیمی مسائل سمیت سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع نمائندے کو دونوں اطراف کے ذرائع نے بتایا کہ بہادرآباد مرکز دورے اور عامر خان سے ملاقات بہت مثبت رہی، جس کا نتیجہ آج یا کل سامنے آجائے گا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے عہدیدار اور رابطہ کمیٹی کے سابق ممبر شاہد پاشا نے بھی اشاروں کناروں میں بڑے فیصلے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں، آپ تیار ہیں، آئندہ چند گھنٹے اہم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: