Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
نذیر حسین یونیورسٹی کے قیام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ‌ درخواست دائر |

نذیر حسین یونیورسٹی کے قیام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ‌ درخواست دائر

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں رفاعی پلاٹ پر نذیر حسین یونیورسٹی کے قیام کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ بانی ایم کیوایم کے والد کے نام پر یونیورسٹی اور اسکولوں کا نام تبدیل نہیں کردیا گیا تھا؟ کیونکہ میری معلومات کے مطابق سندھ حکومت نے نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن نہیں جاری کیا تھا۔

عدالت نے دریافت کیا کہ نذیر حسین یونیورسٹی کا موجودہ اسٹیٹس کیا ہے؟ عدالت نے سندھ حکومت،کے ایم سی اور دیگر اداروں سے جواب طلب کرلیا

عدالت نے فریقین سے چار ہفتوں میں ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی ایریا میں قائم نذیر حسین یونیورسٹی رفاعی پلاٹ پر تعمیر کی گئی ہے، قانون کے مطابق رفاعی پلاٹوں پر تعمیرات نہیں کی جاسکتی۔