بانی ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، سرفراز مرچنٹ نے عدالت سے ریلیف مانگ لیا
بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
سرفراز مرچنٹ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے اس کی ضمانت منسوخ کی جائے ، نیب پراسیکیوٹر
سرفراز مرچنٹ بیمار جس کے باعث پیش نہیں ہو رہے ، وکیل سرفراز مرچنٹ
عدالت نے سرفراز مرچنٹ کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا
میڈیکل بورڈ تین ہفتوں سرفراز مرچنٹ کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر پورٹ پیش کرے، عدالت کی سیکریٹری صحت کو ہدایت
رپورٹس کی روشنی میں میڈیکل بورڈ سرفراز مرچنٹ کی صحت کے متعلق رائے سے عدالت کو آگاہ کرے،عدالت
سرفراز مرچنٹ بیماری کے باعث بیرون ملک ہیں، وکیل سرفراز مرچنٹ
سرفراز مرچنٹ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے
سرفراز مرچنٹ و دیگر کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر ہے
احتساب عدالت نے سرفراز مرچنٹ کی مسلسل غیر حاضری پر سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھی ارسال کررکھا ہے۔