ٹینکر مافیا کو بے نقاب کرنے والا صحافی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
کراچی: روزنامہ آزاد ریاست اور KNN کے پریس رپورٹر نوراسلام Noor Islam کو ایس ایچ او منگھوپیر عبدالخالق انصاری نے دہشت گردی کے دفعات لگاکر گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صحافی نوراسلام جو منگھوپیر میں ایک موثر آواز سمجھی جاتے ہیں جنہوں نے ہمشہ منشیات اور پولیس کے جرائم کے خلاف کھل کر رپورٹنگ کی ہے۔ نوراسلام کو آج ایس ایچ ایچ او منگھوپیر عبدالخالق انصاری نے 7ATA کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نور اسلام نامی صحافی کو اس سے پہلے پولیس، واٹر ٹینکر مافیا اور منشیات فروشوں کی طرف سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او اور پولیس اسٹیشن نے اپنے تمام رابطہ نمبر بند کردیئے ہیں تاکہ میڈیا کی رسائی ناممکن بنائی جاسکے۔ نور اسلام کے گھر والوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی کافی عرصے سے مل رہی ہیں خدشہ ہے کہ صحافی کو پولیس مقابلہ میں مار نہ دیا جائے۔
میں وزیراعلٰی و گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کرتا ہوں کہ پولیس گردی کے شکار صحافی کو جلد سے جلد بازیاب کیا جائے اور تمام صحافیوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ موثر اور پرامن احتجاج کرکے نوراسلام کی زندگی بچائے جائے۔
https://www.facebook.com/story.php?story_fbid=902955513877190&id=100024882488257&sfnsn=scwspmo