Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ٹینکر اور پولیس کی کالی بھیڑوں‌ کو بے نقاب کرنے کی پاداش پر دہشت گردی کا مقدمہ، کے یو جے دستوری نے بڑا مطالبہ کردیا |

ٹینکر اور پولیس کی کالی بھیڑوں‌ کو بے نقاب کرنے کی پاداش پر دہشت گردی کا مقدمہ، کے یو جے دستوری نے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے مقامی صحافی نورالسلام پر جعلی مقدمہ اور گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے رہائی اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکےصدر راشد عزیز اور سیکرٹری موسی کلیم و مجلس عاملہ کے اراکین نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کر رکن اور مقامی اخبار کے رپورٹر نور السلام کے خلاف دہشتگردی اور بھتہ خوری کے مقدمہ کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نور اسلام کو تھانہ منگھو پیر کی حدود میں ہونے والے جرائم کی نشاندہی کی سزا دی جارہی ہے۔ایس ایچ او نے مذکورہ صحافی پر تین ہزار روپے بھتہ طلب کرنے کا بھونڈا الزام لگایا ہے،مقدمہ میں گرفتار کرکے ان کے گھر والوں کو ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے۔

ٹینکر مافیا کو بے نقاب کرنے والا صحافی دہشت گردی کے مقدمے میں‌ گرفتار

کے یو جے دستور نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور اس مقدمہ کی شفاف تحقیقات کے احکامات فوری صادر فرمائیں ۔ کے یو جے دستور نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس نہ لیا تو صحافی کو انصاف دلانے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے ۔