Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بلدیہ عظمی، گریڈ 19 کے افسران کے حوالے سے بڑا فیصلہ |

بلدیہ عظمی، گریڈ 19 کے افسران کے حوالے سے بڑا فیصلہ

بلدیہ عظمی، گریڈ 19 کے افسران کی تقرریاں


بلدیہ عظمی کراچی میں 19 گریڈ کے پوسٹنگ کے منتظر افسران کو مختلف چارج تفویض کر دئیے گئے، اس سلسلے میں راشد نظام کو سینئیر ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس، احتشام کمالی کو ڈائریکٹر نفاذ اردو، واثق فریدی کو ڈائریکٹر ایس ڈبلیوایم میونسپل سروسز، مختار حسین ڈائریکٹر ہومیو پیتھک اسپتال، ظفر راجپوت ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ اور آفاق مرزا کو ڈائریکٹر پلاننگ تعینات کر دیا گیا ہے مذکورہ افسران دہرے چارج سنبھالے افسران سے چارج واپس لئے جانے کے بعد تعینات کئے جاسکے ہیں جبکہ گریڈ 19 سمیت دیگر گریڈز کے افسران بھی تاحال تعیناتیوں کے منتظر ہیں جنہیں تعینات کرنے سے تاحال گریز کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق اب بھی سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل جاری ہے من پسند افسران کو ترجیح اور ان افسران کو جو قابل ہونے کے ساتھ بلدیہ عظمی کراچی کو مضبوط بنا سکتے ہیں اب بھی پوسٹنگ کے منتظر ہیں

.