Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بلدیہ شرقی کی ترقی کو روکنے کی سازش بے نقاب |

بلدیہ شرقی کی ترقی کو روکنے کی سازش بے نقاب

بلدیہ شرقی کو پنپتا دیکھ کر اس کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کیلئے عناصرمیدان عمل میں

منفی پہلوؤں کی نشاندہی کر کے تعمیر کی جاسکتی ہے لیکن تنقید درتنقید سے ذاتی پرخاش نکالنےکےمترادف ہے مگر اصلاح ممکن نہیں

کراچی : ڈی ایم سی ایسٹ میں مالی بحران کو دور کرنے کیلئے اکاؤنٹ افسر بلدیہ شرقی نوید کولاچی کی پیشہ ورانہ خدمات تسلیم کی جانے لگیں،ان کی تعیناتی کے بعد سے بلدیہ عالیہ شرقی کی مالی صورتحال گزشتہ چھ ماہ قبل اس لحاظ سے بہتر نہیں تھی کہ ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو قائم رکھا جاسکے، نوید کولاچی کی آمد کے بعد سے میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک اور ان کی ذاتی کاوشوں سے ٹیکس نیٹ میں موجود محکمہ جات کو ریکوری بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اور محکموں سے کہا گیا کہ وہ سر دھڑ کی بازی لگا کر ڈی ایم سی ایسٹ کے ریونیو کو بہتر بنائیں، کچھ سختیاں برتنے کے بعد آج ڈی ایم سی ایسٹ اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ اس کے غیر ضروری اخراجات کنٹرول میں ہیں۔

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بہتری آچکی ہے ڈائریکٹر اشتہارات جاوید الرحمن کلوڑ کی بلدیہ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کے بعد ایک مرتبہ پھر غیر قانونی اشتہارات کو ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، آئندہ کچھ دنوں میں آؤٹ ڈور اشتہارات کی مد میں ریکوریز میں مزید بہتری کے امکانات ہیں ڈی ایم سی ایسٹ میں مذکورہ کاموں سمیت ترقیاتی کاموں میں بہتری لانے میں میونسپل کمشنر شعیب ملک اور اکاؤنٹس افسر نوید کولاچی کی کاوشیں قابل تعریف قرار دی جارہی ہیں جو ایسے عناصر کو قطعی نہیں بھا رہی ہیں جو بلدیہ شرقی کو پنپتا دیکھ کر اس کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کیلئے میدان عمل میں آجاتے ہیں،مذکورہ افسران منفی حربوں کے باوجود اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ شہریوں کو سہولیات پہنچائی جائیں اس صورتحال میں جب منفی ومثبت پہلو سامنے ہیں افسران کا اپنا کردار ادا کرنا باعث اطمینان ہے یہ بات درست ہے کہ منفی پہلوؤں کی نشاندہی کر کے تعمیر کی جاسکتی ہے لیکن تنقید در تنقید ذاتی پرخاش نکالنے کے مترادف ہے مگر اصلاح ممکن نہیں ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔