دو سالہ گریجویشن ڈگری، جامعہ کراچی نے طالب علموں کو خوش خبری سنادی
کراچی یونیورسٹی نے ایک بار پھر دو سالہ گریجویشن پروگرام متعارف کرانے کی پالیسی تشکیل دے دی۔
کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بی اے اور بی ایس سی کے دو سالہ ڈگری پروگرام کے خاتمے اور اس سے طالب علموں پر پڑھنے والے اثرات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایک بار پھر دو سالہ پروگرام شروع کرنے کی پالیسی پیش کی گئی جسے وائس چانسلر خالد عراقی نے منظور کرلیا مگر ابھی اس کو نافذ العمل نہیں کیا گیا۔اس پروگرام کی حتمی منظوری اکیڈمک کونسل کو دینی ہے جس کے لیے کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 12 اپریل کو مٹینگ طلب کرلی ہے، اس میٹنگ کی سربراہی خالد عراقی ہی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ہائیر ایچوکیشن کمیشن نے عوامی اور نجی یونیورسٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ بی اے اور بی ایس سی کے دو سالہ پروگرام کو ختم کرکے اسے چار سال کریں۔ یہ بھی یاد رہے کہ دنیا بھر میں گریجویشن کی ڈگری چار سال بعد ہی دی جاتی ہے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔