حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے، اس خوش خبری کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر کیا۔
حسن علی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’الحمد اللہ، رب نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے، ہمارے اہل خانہ اس کو خوش آمدید کہتے ہیں، اللہ میری بیٹی کے تمام شاندار خوابوں کو زندگی میں پورا فرمائے‘۔ انہوں نے مداحوں ساتھیوں سب سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ نے 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو س ے شادی کی تھی ۔ قومی کرکٹر حسن علی سوشل میڈیا سائٹس پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور اکثر اوقات ٹک ٹاک پر بھی نظر آتے ہیں ۔
Allahumduillah! Allah has blessed us with the baby girl. Welcome to our family my princess. I wish this little angel 👼 have wonderful dreams and May the almighty always be with her to fulfill her dreams on the walk of her life.Ameen please remember in your dua
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) April 6, 2021
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔