Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، فاطمہ بھٹو کے جیالوں‌ کا بڑا اعلان |

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، فاطمہ بھٹو کے جیالوں‌ کا بڑا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، فاطمہ بھٹو کے جیالوں‌ کا بڑا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو فاطمہ بھٹو کوآرڈینشن کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے فخر ایشیاء شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شھادت پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی : رپورٹ: (صحہ خان)  شہر قائد کے ضلع وسطی میں واقع علاقے خمیسو گوٹھ اور خاموش کالونی میں تمام شرکاء نے فخر ایشیاء شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو فاطمہ بھٹو کوآرڈینشن کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے فخر ایشیاء شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی یوم شھادت پر خمیسو گوٹھ نیو کراچی ٹاؤن اور خاموش کالونی پٹیل مسجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کراچی کمیٹی رکن اللہ ورایو بھنبھرو نے کی، جبکہشاہد بھیو عبدالرزاق بھٹو قاسم بھٹی اللہ دتہ بھٹی محمد حنیف بھنبھرو نے بھی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔

خمیسو گوٹھ میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا خاموش کالونی پٹیل مسجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر  اللہ ورایو بھنبھرو کا کہنا تھا کہ فخر ایشیاء شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر گامزن ہے آج بھی بھٹو ازم کے لئے جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، محترمہ فاطمہ بھٹو کی قیادت میں کراچی سے کشمور تک تمام دوستوں اور ساتھی بھٹو ازم کے وفادار بہادر بیٹے اپنی قائد محترمہ فاطمہ بھٹو کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔