مہاجر قومی موومنٹ کا نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے کہا کہ ملکی سلامتی،ناانصافیوں کے خاتمے، معیشت کی بحالی اور روزگار کے فروغ کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے،صوبے کے قیام کا مقصد علیحدگی یا بغاوت نہیں ہوتا بلکہ اس کا مقصد انتظامی امور کو درست انداز میں چلانا اور عوام میں بلا امتیاز حقوق اور وسائل کی تقسیم ہوتا ہے جسے منفی نام دینا احمقانہ کی سوچ کی ترجمانی ہے۔
شاہد فراز نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کو علیحدگی کا نام دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں، دنیا میں آبادی میں اضافے یا وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی صورت میں نئے صوبوں کا قیام کوئی نئی بات نہیں دنیا میں نئے صوبوں کا قیام ترقی کی دلیل اور جمہوریت کا حسن تصور کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کا آئین اور قانون بھی نئی صوبوں کے قیام کی اجازت دیتا ہے،ایسے میں کوئی اگر کوئی اپنا قانونی اور آئینی حق مانگتا ہے تو کسی کو اعتراز نہیں ہونا چاہیے۔
شاہد فراز نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبے کی آواز آج ہر پڑھے لکھے اور باشعور کی آواز بن چکی ہے، جسے جتنا دبانے کی کوشش کی گئی اتنی ابھر کر سامنے آئی ہے،آج ہر گلی محلے اور سیاسی قوتوں کی جنوبی سندھ صوبے کی آواز ہمارے موقف کی تائد ہے۔شاہد فراز نے کہا کہ ظلم و ناانصافی کے خاتمے اور اپنی قوم کے وسائل واختیارات کے حصول کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا، مہاجر قومی موومنٹ وہ واحد جماعت ہے جو ابتدا سے مہاجر نظرے اور سوچ و فکر پر آج بھی ویسے ہی قائم ہے جیسے پہلے دن تھی،نظریات اور قوم پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں تمام تر مشکلات اور تکالیف کی باوجود مہاجر شناخت اور مہاجر پرچم سے دستبردار نہیں ہوسکتے جس کیلئے ہزاروں نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔