ضلع شرقی میں بلدیاتی حکومت کے عوامی اقدامات
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ ومیونسپل کمشنر کی ہدایات پر ضلع شرقی میں ترقیاتی کام جاری، بادام بیکری جٹ لائین کے نزدیک سڑکوں کی استرکاری سر انجام دے دئیے گئے، سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بلدیاتی امور کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں بادام بیکری جٹ لائین یوسی 9 میں سڑکوں کی استرکاری کے حوالے سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنادیا گیا ہے، سگ گزیدگی کے واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے گزشتہ کئ دنوں سے کام جاری ہیں مختلف یوسیز میں سینکڑوں آوارہ کتوں کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کا عمل تاحال جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ شب پی آئ اے سوسائٹی گلشن اقبال یوسی 27 میں سگ گزیدگی کی روک تھام کے حوالے سے 42 آوارہ کتوں کی بیخ کنی کو یقینی بنایا گیا، ضلع شرقی میں کورونا ودیگر مضر صحت جراثیموں کی روک تھام کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایاجارہا ہے مذکورہ بلدیاتی امور سپریٹنڈنگ انجنئیر سول اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔